پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2017

آرمی چیف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی خصوصاً فوجی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جب کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ 

مزید خبریں :