دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2017

پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے تیز، 31 افراد ہلاک

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے انجرگی زنڈومیں بھی ایک ڈرون حملے ہوا ہے جو کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا تیسرا ڈرون حملہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق انجرگی میں ہونے والے حملہ کالعدم ٹی ٹی پی ،جماعت الاحرار اور حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانوں پر کیا گیا، حملے میں جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس میں 6 افراد کی ہلاکت اور 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل آج صبح پاک-افغان سرحدی علاقے میں بھی ایک ڈرون کیا گیا جس میں ایک کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی افغان سرحدی علاقے میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے حملے میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 6 میزائل داغے گئے تھے۔

مزید خبریں :