سونم کپور، کرینہ سے جھگڑوں کی خبر پر بھڑک اٹھیں

فوٹو فائل۔

بالی وڈ کی دو بہترین اداکارہ سونم کپور نے فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور خان سے جھگڑوں کی خبروں پر بھڑک اٹھیں۔

سونم اور کرینہ نئی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی تاہم شوٹنگ کے دوران دونوں میں نوک جھوک اور جھگڑے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک بھارتی ویب سائٹ نے خبر دی کہ ’سونم اور کرینہ کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے جھگڑے ہوئے ہیں جس سے یہ بات ثابت کردی ہے کہ ایک خاتون دوسری خاتون کو برداشت نہیں کر سکتی ہے۔‘

سونم کپور اس خبر پر آگ بگولہ ہوگئیں اور ٹوئٹر پر اس خبر کی تردید کی۔

انہوں نے فلم کی پوری ٹیم کی جانب سے ’ویب سائٹ‘ کے نام لکھا گیا ایک پیغام ٹوئٹ کیا:

پیغام لکھا گیا کہ ’’ڈیئر ویب سائٹ آپ نے بہت سی جھوٹی افواہیں پھیلائیں جس سے لگ رہا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ دو دوستوں کے درمیان رنجشیں اور فاصلے پیدا ہو جائیں۔ جھوٹی خبروں سے سچائی نہیں بدلتی، البتہ اس سے صرف کلک ہی ملیں گے۔

آپ کو یہ لازمی بیان کرنا چاہیے تھا کہ کس طرح ایک خوبصورت سفر میں خواتین دوستوں کی کہانی کو دکھایا جائے گا لیکن آپ نے تو 'کیٹ فائٹنگ'اور خواتین کی آپس میں دوستی نہیں ہوتی یہ سب واضح کیا جو ہماری فلم میں بھی موجود نہیں اور نا  شوٹنگ کے دوران ایسا کچھ ہوا ہے ۔‘‘



سونم کے پیغام پر ان کے والد انیل کپور نے ان کو خوب سراہا اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ویریز جھوٹی خبروں اور اندھی کہانیوں پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ یہی سچی دوستی کہلاتی ہے'۔






سونم نے گزشتہ روز اداکارہ کرینہ، سوارا اور فلم ساز ریہیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام میں پوسٹ کی اور کیپشن لکھا کہ ہر کامیاب عورت کے پیچھے عورتوں کا مکمل گروپ ہوتا ہے جو ان کی'بیک بون' ہوتی ہے۔



واضح رہے کہ اس فلم کی پروڈیوسر سونم کی بہن ریہیا اور ایکتا کپور ہیں جبکہ ہدایت کار شاشنکا گوش ہیں ۔فلم آئندہ سال 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :