اپنے اندر سامان کی معلومات دینے والا سام سنگ کا نیا ’شیلفی‘ فریج

سام سنگ فریج شیلفی۔

موبائل سیلفی کے تو سب ہی شوقین ہیں لیکن فریج سیلفی بھی جلد اسمارٹ فون میں متعارف ہوگی۔

سام سنگ کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فریج میں کیمرے نصب کرنے سے آگاہ کیا ہے جو صارفین  کی سہولت کے لیے سیلفی نہیں بلکہ 'شیلفی' فراہم کرے گا۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے فریج کی مدد سے گھریلو خواتین یا پھر ہوٹلنگ کا بزنس کرنے والے لوگ یہ جان سکیں گے کہ فریج میں کونسی چیز ختم ہوگئی ہے یا کونسی ہونے والی ہے ۔

سام سنگ کا یہ نیا فریج 3 شیلفز پر مشتمل ہوگا جس میں 3 کیمرے بھی ہوں گے جن میں سے ایک کیمرہ سب سے اوپری حصے، دوسرے نچلے  جب کہ تیسرا فریج کے درمیانی جانب نصب ہوگا۔

سام سنگ فریج شیلفی برطانوی ویب سائٹ فوٹو۔

فریج کے ایک شیلف پر  'شیلفی'  باہر دکھ رہی ہوگی جس پر ان اشیاء یعنی انڈے، دودھ، سبزیاں گوشت وغیرہ کتنا موجود ہے صارفین آسانی سے دیکھ سکیں گے جب کہ اس کے ساتھ اسمارٹ فون میں بھی فریج شیلفی موصول ہوجائے گی۔

اگر صارف گھر سے باہر خریداری کر رہا ہو تو شیلفی کی مدد سے وہ یہ جان سکے گا کہ کن اشیاء کو خریدنے کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ اس مشکل سے بھی چھٹکارہ حاصل کر لے گا کہ کسی چیز کی زیادتی نا ہو جس سے اشیاء خراب ہوجائے یا کمی نا ہو جو پکوان میں مشکل کا باعث بنے۔

سام سنگ فریج شیلفی برطانوی ویب سائٹ فوٹو۔

شیلفی کی سہولت کے ساتھ نئے سام سنگ فریج میں یہ سہولت بھی موجود ہوگی کہ اگر فریج کا دروازہ کھلا رہ گیا تو شیلفی نوٹیفیکیشن آگاہی فراہم کردے گی۔

سام سنگ پروڈکٹ مینیجمنٹ 'نک بیوان' کا کہنا ہے کہ ہم سب اس لمحے سے واقف ہیں، جب ہم مارکیٹ میں اشیاء خرید رہے ہوتے ہیں اور اچانک ہمارے ذہن سے نکل جاتا ہے کہ ہمیں اور کیا اشیاء لینی ہیں ۔

سام سنگ فریج شیلفی برطانوی ویب سائٹ فوٹو۔

یہ فریج ایسی مشکل کے لئے سہولت کار ثابت ہوگا۔صارف بس فون پر فریج شیلفی چیک کرے گا اور معلوم کرلے گا کہ اسے مزید اور کیا خریداری کرنی ہے۔

مزید خبریں :