پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2017

کراچی میں بس کنڈکٹر نے مسافر کی جان لے لی

بس کے ڈرائیو کر گرفتار کر لیا گیا — فوٹو جیو نیوز

کراچی میں پبلک بس میں معمولی کرایے پر پہلے تکرارکے بعد ہاتھا پائی کے دوران بس کے کنڈکٹر نے مسافر کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد سے سائیٹ جانے والی بس میں مسافر اور کنڈیکٹر کے درمیان کرایے پر جھگڑا ہوا، جو بڑھ کر شدت اختیار کرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنڈیکٹر نے تیز دھار آلے سے مسافر پر وار کیا، اور اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر کو قتل کرنے والے بس کنڈیکٹر کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن اس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب زخمی ہونے والے مسافر کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔