’عامر خان کو نہانے سے چڑ ہے‘

—فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے عامر خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہےکہ بالی ووڈ سپر اسٹار کو نہانے سے بہت چڑ ہے اور وہ نہانے سے بچنے کے لیے کئی طرح کے بہانے بھی کرتے ہیں۔

زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ عامر خان کے ساتھ 2 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

انہوں نے فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا اور اب ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں بھی ان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

عامر خان ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ مل کر فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی تشہیری مہم زورو شور سے چلارہے ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک تقریب میں ننھی اداکارہ نے عامر خان کے کئی دلچسپ راز اگل دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا کہ عامر خان نہانے سے بہت چڑتے ہے اور نہانے سے بچنے کے لیے کئی طرح کے بہانے بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر کو نہانے سے بچنے کے ساتھ ساتھ گرمی بھی بہت لگتی ہے جس کی وجہ سے ان کا اے سی بھی کم درجہ حرارت پر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ ٹھنڈ ہونے سے وہاں موجود لوگوں کی حالت خراب ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :