گوگل اکاؤنٹ کی حفاظت کیلئے 'ایڈوانس پروٹیکشن آپشن' متعارف

گوگل اکاؤنٹ کی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے لئے گوگل کی جانب سے نیا فیچر 'ایڈوانس پروٹیکشن' آپشن جلد متعارف کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صارفین کی اہم معلومات، ای میلز اور دیگر اہم چیزوں کو مزید محفوظ کرنے کے لئے یہ آپشن فراہم کیا جائے گا۔

ایڈوانس پروٹیکشن آپشن ایسے افراد کے لئے کارآمد ہے جنہیں ہیکرز کا خطرہ رہتا ہے جن میں سرکاری حکام، سیاستدان اور صحافی شامل ہیں۔

اس آپشن کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ اس کے ساتھ یو ایس بی یا بلیو توتھ وائرلیس ڈیوائس استعمال کی جائے۔

جی میل اکاؤنٹ موبائل سے استعمال کرنے والے صارف کو بلیو توتھ ڈیوائس استعمال کرنا ہوگی جبکہ ڈیسک ٹاپ سسٹم سے استعمال کرنے کے لئے  یو اسی بی کی ضرورت ہوگی۔

یہ فیچر گوگل اکاونٹ کی سیٹنگ میں موجود ہوگا جہاں ایڈوانس پروٹیکشن آپشن نمایاں ہوگا۔

صارف اس کو استعمال کرنے کے لئے انیبل کرے گا اور یو ایس بی یا بلیو توتھ وائرلیس کو اس سے کنیکٹ کر لے گا۔

صارفین جب بھی جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کریں گے تو آئی ڈی اور پاسورڈ ڈالنے کے بعد یو ایس بی یا بلیو توتھ ڈیوائس کو پریس کرنا ہوگا۔

اس سے صارفین کو اپنی خفیہ ای میلز وغیرہ محفوظ رکھنے میں کوئی بھی خوف نہیں ہوگا اور نا ہی ہیکرز صارف کی آئی ڈی لاگ ان یا آئی ڈی ہیک کرسکیں گے۔


مزید خبریں :