دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے 'ڈی کلر' ہیرے کی نمائش

بشکریہ فوٹو بلوئن آرٹ انفو

دنیا کا سب سے بڑا ڈی کلر ہیرا دبئی میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے جس کی چمک دھمک اور دلکش ڈیزائن نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ہیرے کا وزن163.41 کیرٹ ہے جبکہ اس کی قیمت کا اندازہ 30 ملین ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔

یہ قیمتی ہیرا 'جنیوا' میں کرسٹی آکشن ہاؤس کے تحت اگلے ماہ 14 نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔

بشکریہ فوٹو بلوئن آرٹ انفو۔

واضح رہے اس ہیرے کی دریافت افریقی ملک انگولا سے ہوئی تھی جسے تراشنے کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے۔