دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2017

'دیوالی مبارک' کہنے پر جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا سامنا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو: ٹوئٹر فوٹو۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہندوؤں کو مذہبی تہوار پر ’دیوالی مبارک‘ کہنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے دو روز قبل ٹوئٹر پر دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہندوؤں کو ’دیوالی مبارک‘ لکھا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد نے جسٹن ٹروڈو کی ’مبارکباد‘ پر خوشی کے بجائے ناراضی کا اظہار کیا۔




ہندوؤں کا کہنا تھا کہ ’مبارکباد‘ کا لفظ مسلمان استعمال کرتے ہیں جب کہ ہندو ’شُب دیوالی‘ کہتے ہیں۔ 














جسٹن ٹروڈو کو نہ صرف 'دیوالی مبارک' کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ  شیروانی پہن کر دیوالی کی تقریب میں شرکت پر بھی کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔

تاہم کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن ٹروڈو کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔



مزید خبریں :