انیل کپور کا بیٹی کی بجائے عامر خان کی پارٹی میں شرکت کا فیصلہ

فلم’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر لی گئی تصویر — فوٹو:مصالحہ

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی دیوالی پارٹی میں شرکت کی بجائے عامر خان کی پارٹی کو ترجیح دے دی۔

بھارتی انڈسٹری میں ہر تہوار کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور ہر اداکار اپنے اپنے طور پر پارٹیوں کا انعقاد کرتا ہے۔

بالی وڈ میں دیوالی کا تہوار بھی جوش و خروش سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں عامر خان کی جانب سے پارٹی منعقد کی جائے گی جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے بھی پارٹی رکھی جارہی ہے جس نے اداکارہ کے والد انیل کپور سمیت کئی اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیا۔

انیل کپور نے اس مشکل صورتحال کا حل بیٹی کی بجائے عامر خان کی دیوالی پارٹی میں شرکت کی صورت میں نکال لیا ہے۔

انیل کپور نے عامر خان کی اپنی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی اسپیشل اسکریننگ میں شرکت کی جہاں صحافیوں نے عامر خان اور ان کے گھر ہونے والی پارٹی میں شرکت کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سونم کی پارٹی ہے میری نہیں اسی لیے میں تو عامر خان کی پارٹی میں شرکت کروں گا۔ 

مزید خبریں :