دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2017

’جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک‘

عمر خالد خراسانی کی فائل فوٹو

پشاور: افغان علاقے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر خالد خراسانی کی ہلاکت دو روز قبل افغان صوبے پکتیا میں ہونے والی امریکی ڈرون حملے میں ہوئی۔

عمر خالد خراسانی کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی ہے اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کا بھی حصہ رہے ہیں لیکن طالبان میں قیادت کے اختلافات کے باعث انہوں نے ٹی ٹی پی سے علیحدگی اختیار کرکے جماعت الاحرار بنا لی تھی۔

جماعت الاحرار کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں جب کہ یہ پاکستان فوج پر حملوں اور پاکستان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر خالد خراسانی کی جگہ ان کے نائب عمر عثمان خراسانی کو جماعت الاحرار کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :