پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2017

اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

عمر منصور پشاور اور درہ آدم خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا۔ کئی ماہ پہلے بھی اس کی ہلاکت کی اطلاعات ملی تھیں تاہم اس وقت طالبان نے عمر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

کالعدم تنظیم کی جانب اب عمر منصور کی ہلاکت کی تو تصدیق کر دی گئی ہے تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ عمر منصور کب، کہاں اور کیسے ہلاک ہوا۔

عمر منصور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں عمر خالد خراسانی کی جگہ ٹی ٹی پی کمانڈر بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمر منصور نے اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی جب کہ وہ ایک مدرسے میں بھی زیر تعلیم رہا۔

عمر منصور 2007 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہونے سے پہلے کراچی میں مزدوری کرتا رہا اور کہا جاتا ہے کہ اس کے ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ ملا فضل اللہ سے قریبی تعلقات تھے۔

مزید خبریں :