دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2017

سعودی عرب کا 27 برس بعد عراق کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

— فوٹو:فائل

سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے 27 سال بعد عراق کے لئے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 27 سال قبل عرب عراق جنگ کے باعث بغداد کے لئے معطل کی گئی براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے عراق کے لیے براہ راست سستی پرواز کے دوبارہ آغاز کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم اقدام کہا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی نیشنل ایئر سروس کے سی ای او بندر المحنہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے بہت جدوجہد کے بعد برادر ملک عراق کے لیے سستی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان 27 برس قبل معطل ہونے والے معاشی اور سماجی تعلقات دوبارہ سے شروع ہوں۔

سعودی عرب کی قومی پرواز کے عراق کے لئے سول ایوی ایشن کے میڈیا ڈائریکٹر عباس الخفاجی نے بتایا کہ بغداد کے لیے 27 سال بعد پہلی پرواز جمعرات کو اڑان بھرے گی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد بند کی گئی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے۔

یہ سرحد 1990 سے بند ضرور تھی مگر کچھ حج کی غرض سے سعودی عرب جانے والے عازمین کے لئے اس سرحد کو ضرور کھولا جاتا رہا۔

مزید خبریں :