'پدماوتی' کی رنگولی برباد کرنے پر دپیکا بھڑک اٹھیں

اداکارہ دپیکا پڈوکون ٹوئٹر فوٹو۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے گجرات میں ایک فنکار کی جانب سے بنائی گئی ' رانی پدماوتی' کی رنگولی کو تباہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’پدماوتی‘ پر تاریخ کو مسخ کرنے الزام عائد کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں گجرات میں 'کرن' نامی فنکار نے ایک شاپنگ مال میں 48 گھنٹوں کی محنت کے بعد ’رانی پدماوتی‘ کی رنگوں سے تصویر (جسے رنگولی کہا جاتا ہے) بنائی۔

لیکن فلم سے ناراض تقریباً 100 افراد پر مشتمل ایک مشتعل گروپ نے وہاں حملہ کرکے رنگولی کو تباہ  کردیا۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اس معاملے پر چپ نہیں رہیں اور اپنے دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کرن کی رنگولی بناتے وقت اور اسے خراب کرنے کے بعد کی صورتحال کی تصاویر شیئر کیں اور واقعے پر دکھ کااظہار کیا۔


ایک اور ٹوئٹ میں دپیکا نے لکھا کہ ’آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا ؟ کون ہیں یہ لوگ؟ کون ذمہ دار ہے ان سب حالات کے؟‘


اداکارہ نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "کیا ان لوگوں کو اجازت ہے کہ یہ قانون اپنے ہاتھ میں رکھیں ہماری آزادی اور حقوق پر حملہ کریں؟


دپیکا پڈوکون نے ایسے واقعات روکنے اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ 









واضح رہے کے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم مین دپیکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :