پاکستانی فنکاروں کی ہندو برادری کو 'دیوالی' پر مبارک باد

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد آج دنیا بھر میں مذہبی تہوار ’دیوالی‘ منا رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستانی فنکار بھی انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 

مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک ٹوئٹ ہندوؤں کو دیوالی کی مبارکباد دی اور ساتھ امن اور محبت کا پیغام دیا۔

ماہرہ پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں۔

ماہرہ نے بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں فلم 'رئیس' کے ساتھ ڈبیو کیا جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کام کیا۔






ماہرہ کی طرح بھارتی میں انتہائی مقبول پاکستانی گلوکار و فنکار 'راحت فتح علی خان' نے بھی دیوالی کی مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔   















پاکستانی خوبرو اداکارہ 'ماورہ حسین' نے بھی اپنے تمام بھارتی دوستوں اور مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد دی اور محبت کا اظہار کیا۔

ماورہ  2016 میں بالی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں بھارتی اداکار 'ہرشوار رین' کے ساتھ ڈبیو کر چکی ہیں۔






اسی طرح فلم اسٹار ہمایوں سعید نے بھی فلم ساز مہیش بھٹ کی دیوالی مبارک کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور مبارک باد پیش کی۔


مزید خبریں :