دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2017

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں طالبان رہنما بھی مارے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق افغان سرحدی علاقے جاوارے سر میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے جاوارے سر کے علاقے میں ایک مقام پر دو میزائل فائر کیے جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :