دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2017

تاج محل مندر اور اس کا نام ’تیجو محل‘ تھا، بی جے پی کی انوکھی کہانی

نئی دلی: بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت بھارت میں مسلم ثقافت کے آثار مٹانے پر تُل گئی ہے۔

بھارت میں جہاں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اسی طرح اب وہاں موجود مسلم ثقافت بھی انتہا پسند ہندوؤں کی نظروں میں کھٹک رہی ہے اور اب بابری مسجد کے بعد مودی کی جماعت تاج محل کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

پہلے ہندو انتہا پسندوں نے یو پی کے مشہور ریلوے اسٹیشن مغل سرائے کا نام تبدیل کرکے ہندو رہنما دین دیال اپادھیائے رکھ دیا اور اب تاج محل پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ونے کاتیار نے انوکھا شوشا چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’تاج محل حقیقت میں مندر تھا اور اس کا نام ’تیجو محل‘ تھا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مغل بادشاہ نے مندر کو گرا کر تاج محل تعمیر کیا۔

مزید خبریں :