پاکستان
Time 19 اکتوبر ، 2017

غیرموجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی: نواز شریف

میاں نواز شریف 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرموجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، یہ انصاف ہو رہا ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے؟

احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر دو ریفرنسز ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز میں فرد جرم عائد کی تھی۔

عدالت نے نواز شریف کے علوہ ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا، جے آئی ٹی نے ایٹری چوٹھی کا زور لگا دیا لیکن جب کچھ نہیں ملا تو اقامے میں فیصلہ دیا گیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ فیصلہ پاناما پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا؟ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ہورہا ہے؟

میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک یا کمیشن پر کیا جاتا، وہ شرمسار ہو کر گھرچلے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک واپس جا کر مقدمات کا سامنا کریں گے اور انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

مزید خبریں :