بالی وڈ دبنگ خان نے روایت توڑ دی

فلم 'ٹائگر زندہ ہے پوسٹر۔

بالی وڈ دبنگ سلمان خان ایک بار جو کمٹمنٹ کرلیتے ہیں پھر تو اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے لیکن اس بار ان کی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' نے یہ روایت بدل دی ہے۔

فلم کے ہدایت کار 'علی عباس' نے سوشل میڈیا پر پہلے سے خبر دے دی تھی کہ دیوالی کے موقع پر سلمان کے مداحوں کے لئے کچھ خاص سرپرائز ہے جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

تاہم  اب دیوالی کے موقع پر فلم' ٹائیگر زندہ ہے' کا پوسٹر منظرعام پر آیا ہے، فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان پہلی مرتبہ پوسٹر میں سامنے دیکھ رہے ہیں جس میں ان کے ہاتھ میں بندوق اور سر پر زخم ہے۔

مداحوں کی جانب سے پوسٹر میں سلمان کے نئے انداز کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل فلموں کے پوسٹرز دیکھے جائیں تو دبنگ خان کا اپنا ہی ایک مخصوص انداز رہا ہے ۔

 فلم وانٹڈ ہو یا سلطان، ٹیوب لائٹ ہو یا ایک تھا ٹائیگر، سب کے پوسٹرز میں سلمان کی پشت دیکھی گئی ہے۔

بالی وڈ دبنگ خان نے اب یہ روایت توڑ دی ہے اور اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے پوسٹر میں فرنٹ پوز دے رہے ہیں۔

فلم وانٹڈ پوسٹر:

فلم ایک تھا ٹائگر پوسٹر:

فلم سلطان پوسٹر:

فلم ٹیوب لائٹ پوسٹر:

سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ خوبرو اداکارہ کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی۔

مزید خبریں :