بالی وڈ کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ آج پردہ اسکرین کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال' کی چوتھی کڑی 'گول مال اگین' کی ریلیز آج سے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

نامور بھارتی اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم 'گول مال' کی سلور اسکرین پرآج سے واپسی ہو رہی ہے۔

2006 میں بننے والی بالی وڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال' کی چوتھی کڑی 'گول مال اگین' ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچائے گی اورفلمی پنڈتوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ جب کہ پہلے ہفتے میں 75 کروڑ تک کا بزنس کر سکتی ہے۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو اور شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جونی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا اور نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

مزید خبریں :