دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2017

شمالی کوریا کا امریکا سے تعلقات بڑھانے پر آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط

شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا یا تو واشنگٹن سے تعلقات منقطع کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے آسٹریلیا کے نام بھیجے گئے کھلے خط کے متن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو تباہ کرنے اور کم جونگ ان حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

خط میں آسٹریلیا کو دھمکی دی ہے کہ آسٹریلیا یا تو امریکا سے تعلقات کو محدود کرے یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی بھول ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو قدموں میں گرالیں گے، ایٹمی طاقت کے بارے میں ایسا تصور جہالت پر مبنی ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس قسم کا خط پہلی مرتبہ بھیجا گیا جو آسٹریلیا کے لئے غیرمعمولی ہے۔ 

جولی بشپ نے کہا کہ خط اس بات کا اظہار ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں کام کر گئی ہیں اور وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے خط کا مقصد عالمی برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ 

شمالی کوریا کی جانب سے لکھے گئے خط کا عکس:


مزید خبریں :