سام سنگ اسمارٹ فون نے نئے ایپل آئی فون سے بازی مار لی

فوٹو فائل۔

سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس8 پلس کے ذریعے مقبولیت میں آئی فون 8 اور 8 پلس کو مات دے دی ہے۔

امریکی جریدے کنزیومر چوائس کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کو جانچنے والے لوگوں نے اسمارٹ فون کی کارکردگی پر تحقیق کی جس کے بعد مارچ میں ریلیز ہونے والے سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس8 پلس کے نتائج نئے ایپل آئی فون 8 اور 8 پلس سے بہترین رہے۔

نتائج کی روشنی میں انہوں نے سام سنگ کے دونوں فونز کو اب تک کے بہترین اسمارٹ فونز بھی قرار دیا۔

تحقیق کے مطابق آئی فون 8 اور 8 پلس کے مقابلہ میں صارفین آئی فون 7 کو ہی ترجیح دے رہے ہیں جب کہ ان کی خرید میں بھی کمی آئی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق 18 ماہ پہلے ریلیز کیا گیا سام سنگ گلیکسی ایس7  بھی پرفارمنس کے اعتبار سے گزشتہ ماہ متعارف کئے جانے والے نئے آئی فون 8 اور 8 پلس سے بہتر ہے۔

نئے ماڈلز آئی فون 8 اور 8 پلس کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ایپل نے نئے آئی فون ایکس کی ریلیز مؤخر  کرکے اس کے فیچرز، بیٹری اور دیگر معامالات کو بہتر کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ایپل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئی فون ایکس میں صارفین کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوگی جب کہ اس کو مزید بہتر کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

نیا آئی فون ایکس ممکنہ طور پر آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آئی فون ایکس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس8 اور ایس 8پلس کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :