عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ پہلے روز خاطر خواہ کمائی نہ کرسکی

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نمائش کے پہلے روز باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام ہوگئی۔

عامر خان کی فلموں کا فلم بین بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ توڑتی ہیں۔

گزشتہ روز عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی جو پہلے روز باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

فلم نے نمائش کے پہلے روز 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا ہے لیکن اب دوسرے روز فلم کا اجے دیوگن کی ’گول مال اگین‘ سے باکس آفس پر تصادم ہوگا۔

عامر خان کی فلم کو بھارت میں 1750 اور دیگر ممالک میں 1090 اسکرینوں پر جگہ ملی ہے اور مجموعی طور پر بھارت سمیت دنیا بھر میں 2840 سنیما اسکرین پر لگائی جائے گی۔

اجے دیوگن کی ’گول مال اگین‘ کو بھارت میں 3500 سے زائد اور دنیا ببھر میں 732 اسکرینوں پر دکھائی جائے گی اور اس طرح مجموعی طور پر دنیا بھر میں یہ فلم 4232 سے زائد اسکرینوں پر ریلیز ہوگی۔

فلموں کی اسکریننگ کی کمی عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی کمائی پر اثر انداز ہوگی اور ساتھ ہی اجے کی فلم ’گومال اگین‘ سے باکس آفس پر پیچھے رہ جانے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :