ماورہ حسین نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ سائن کر لی

فوٹو فائل۔

ڈراموں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا جادو جگانے والی ماورہ حسین نے پہلی پاکستانی فلم سائن کر لی ہے۔

ماورہ حسین نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ڈراموں سے کیا جس کے بعد انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں فلم 'صنم تیری قسم' کے ذریعے قدم رکھا۔ 

اب اطلاعات ہیں کہ ماورہ نے پاکستانی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے حامی بھر لی ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہو گی۔

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی کاسٹ میں مرکزی اداکارہ کے لیے پہلے عائشہ خان اور سائرہ شہروز  کے نام سرفہرست تھے لیکن فلم کی کاسٹ کے لیے حتمی قرعہ فال ماورہ کے نام نکل آیا ہے۔

 فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی کی جگہ بھی فہد مصطفی کو کاسٹ کیا گیا۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید،احمد علی بٹ اور واسع چوہدری بھی شامل ہیں۔ ممکنہ طور پر ماورہ حسین فلم میں ہمایوں سعید کی جوڑی دار کا کردار ادا کریں گی۔

فلم کی کہانی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کی طرح 4 دوستوں پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :