ریسلر ٹرپل ایچ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ کے مداح

فوٹو:فائل۔

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی شخصیت کا سحر بھارت اور پاکستان میں تو تھا ہی مگر اب ریسلنگ کی دنیا کے بادشاہ ٹرپل ایچ بھی ان کے مداح نکلے ہیں۔

حال ہی میں ٹرپل ایچ نے ممبئی کا دورہ کیا جہاں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں ان کی فلم 'شہنشاہ' بے حد پسند ہے۔

انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ کی اداکاری اور آواز کو خوب سراہا اور کہا کہ شہنشاہ کا کردار ان کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں کرسکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہنشاہ فلم کا ایک ڈائیلاگ"رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں" اب تک یاد ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے فلم شہشاہ کے کردار امیتابھ کی نقل کرتے ہوئے یہ ڈائیلاگ بھی دہرایا۔

مزید خبریں :