دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2017

امریکی وزیرخارجہ کا غیر ملکی دورے کا آغاز، پاکستان کا دورہ بھی کریں گے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں آج سعودی عرب پہنچیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق  8 روزہ دورے میں ٹیلرسن، قطر، پاکستان، بھارت اور سوئٹزر لینڈ بھی جائیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ ریاض میں عراق سعودی عرب تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ مشرق وسطیٰ کےدورے میں یمن،ایران اور قطرک کے تنازع پربات کریں گے۔

ریکس ٹلرسن پاکستان کے دورے میں سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کے لیے صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں اسلام آباد کے کردار پر بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں :