لالی وڈ اسٹار شان کی فلم ’ارتھ 2‘ کا ٹریلر جاری

لالی وڈ اسٹار و فلم ساز شان شاہد کی نئی فلم ارتھ2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ارتھ 2 بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بٹ کی فلم ارتھ کا پاکستانی ریمیک ہے جو 35 سال  قبل بھارت میں ریلیز کی تھی۔

فلم کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمیٰ حسن، مہیب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی کہانی شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیاب کیریئر کی دوڑ اور  زندگی کے خوابوں پر مبنی ہے۔


فلم کے ٹریل کو مداحو کی جانب سے بے حد پسند کیا جب کہ بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے بھی فلم کے ٹریلر کو خوب سراہا ۔

مہیش بھٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ فلم نہایت عمدہ ہوگی۔ انہوں نے اداکار شان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ایسی فلم کی ہے جو انہیں اور فلم بینوں کو تاریخ میں لے جائے گی۔


مہیش بھٹ نے فلم کے تمام کرداروں کی تعریف کی جب کہ انہوں حمیمہ اور شان کو کہا کہ 'ان کی حاضری اسکرین پر چار چاند لگا دے گی'۔


واضح رہے کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو باکس آفس کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :