کھیل
Time 21 اکتوبر ، 2017

پی سی بی کا بھارتی بورڈ کیخلاف کیس کمزور ہے، شہریار خان

لاہور: سابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کے خلاف پی سی بی کے کیس کو کمزور قرار دیدیا۔

جیونیوز کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین شہریار خان نے کہا کہ سری لنکا کی پاکستان آمد کے لیے بہت محنت کی گئی تاہم سینیرسری لنکن کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

شہریار خان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے، پی سی بی کو قانونی جنگ کے بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے، دونوں بورڈز کے تعلقات خوشگوار ہوئے تو سیریز ہونے کے امکانات ہیں۔

سابق چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایم او یو میں حکومت کی رضامندی سے مشروط شق واضح ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے لیے ایم او یو سائن ہوا تھا لیکن بھارت کی جانب سے سیریز سے انکار پر پاکستان نے بھارتی بورڈ کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :