پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2017

کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، 4 اغوا کار گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 5 اغواکاروں نے 25 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 5 اغوا کار لڑکی کو ایمبولینس میں اغوا کرنے  آئے تو لڑکی کی مزاحمت کے دوران شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس کو دیکھ کر ایک اغوا کار فرار ہوگیا جب کہ اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے 4 اغوا کاروں میں سے 3 کا تعلق دھابے جی اور 2 کا کراچی سے ہے جب کہ ایک ملزم سیاسی جماعت سے بھی وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ماہ سے خواتین پر تیز دھار آلے سے وار کیے جارہے ہیں اور پولیس اب تک ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزید خبریں :