پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2017

سندھ میں سب سے زیادہ لوٹ مار ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے، کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے، ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔

مزید خبریں :