پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2017

مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے، نوازشریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

جیونیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔

نواشریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں لہٰذا وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں :