دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2017

مصر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 52 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل

مصر کے مغربی صحرا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں افسران اور اہلکاروں سمیت 52 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق مصر کے مغرب میں واقع بہاریہ نخلستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور فوج کے افسران سمیت 52 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز (جمعہ) کو شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کئی حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

مصری حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں شدت پسندوں کو تلاش کر رہی تھیں کہ قاہرہ سے 200 کلو میٹر جبوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں گھات لگائے حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ فائر کئے اور دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا۔

تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر زیر گردش غیر تصدیق شدہ معلومات کے مطابق ہصم نامی گروپ اس حملے میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :