عامر خان نے میگا بجٹ فلم ’2.0‘ کیوں ٹھکرائی؟

بالی وڈ اداکار عامر خان نے بھارت کی میگا بجٹ فلم ’2.0‘ میں کام کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی۔

فلم ’2.0‘ بھارت کی سب سے بڑی میگا بجٹ فلم ہے جس میں لیجنڈری اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار بھی شامل ہوں گے۔ میگا بجٹ فلم 450 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جارہی ہے اور سائنس فکشن فلم ہے۔

فلم 2010 میں آنے والی ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانت نے ’روبوٹ‘ کا مرکزی کردار کیا تھا اور وہ سیکوئل میں اسی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اکشے کمار ولن کا کردار نبھائیں گے۔

اس میگا بجٹ فلم کے حوالے سے اہم انکشاف عامر خان نے کیا ہے جن کے مطابق رجنی کانت کی بجائے وہ خود فلمسازوں کی پہلی چوائس تھے۔

بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ خود مانتے ہیں کہ یہ فلم ’’2.0‘‘ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگی اور ساتھ ہی انہیں جب فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تو انہیں فلم کا اسکرپٹ بھی بے حد پسند آیا۔

— فوٹو:فلم تشہیری پوسٹر

ان کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد وہ سوچ بھی نہیں پا رہے تھے کہ یہ کردار کیسے کریں گے اور بار بار ان کے ذہن میں رجنی کانت ہی اس کردار میں فٹ نظر آرہے تھے لہذا انہوں نے اس فلم کی پیش ٹھکرادی تھی۔

مزید خبریں :