پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2017

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 غیرملکی فوڈ پوائنٹس سیل

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی فوڈ پوائنٹس اور ایک ریسٹورینٹ سیل کردیا۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نے موٹروے پر سکھیکی ریسٹ ایریا میں 2 فوڈ پوائنٹس اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع چینی ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹر وے پر واقع دو فوڈ پوائنٹس پر زائد المیعاد اشیا اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے جب کہ فوڈ پوائنٹس پر استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی ناقص تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع معروف چینی ریسٹوینٹ  میں باسی اور زائد المیعاد اشیائے خور و نوش پائی گئی ہیں۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورینٹ کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔