دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2017

مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔

سعودی روزنامہ کے مطابق مکہ کے نائب گورنر نے جدہ کے گورنر ہاؤس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی 'سعودائزیشن' پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانےکی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج وعمرہ سیزن کے دوران یہ استحقاق صرف سعودی شہریوں کو حاصل ہوگا، کوئی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :