پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2017

'ہماری امیدیں بلاول سے ہیں جو نانا کی سیاست کو لے کر آگے بڑھیں گے'

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن ہماری امیدیں بلاول بھٹو زرداری سے ہیں جو نانا کی سیاست کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج بھارت مسلم ممالک کو ہمارے خلاف کر رہا ہے اور ملک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہمارے پاس ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر جیسا کوئی لیڈر نہیں جو دنیا کو اس حوالے سے بتائے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہماری امید ہیں جو اپنے نانا کی سیاست کو لے کر آگے بڑھیں گے تاہم کچھ سیاستدان بڑے بڑے نعرے لگا رہے ہیں لیکن وقت بدلنے پر وہ پردیسی پرندوں کی طرح شاخیں بدل لیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج نئے پاکستان کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور کچھ سیاستدان صرف نعرے لگاتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں، صرف یہی سیاست رہ گئی ہیں لیکن نیا پاکستان بھٹو نے بنا کر دیا اور ایک ڈکٹیٹر نے بھٹو جیسا لیڈر چھینا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حیدرآباد جلسے میں بہت کم لوگ آئے جب کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ جلسے میں 40 ہزار افراد آئیں گے، سندھیوں کو ٹھکرانے سے عمران خان کی سیاست نہیں چلے گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جو اپنے ورکرز اور بچوں کو نہیں بچا سکتے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قرضے لے کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے جب کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان تباہ اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔ 

مزید خبریں :