کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2017

پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات نے بہت متاثر کیا، تھسارا پریرا

فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکن ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا کا کہنا ہے گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر وہاں سیکیورٹی انتظامات نے بہت متاثر کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا۔

سیریز کے پہلے دو میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جب کہ تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29 اکتوبر کو ہو گا۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان جانے سے معذرت کے بعد تھسارا پریرا کو تیسرے میچ کے لئے کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تھسارا پریرا نے کہا کہ اپنی ٹیم کا کپتان بننا ہر کھلاڑی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اور سری لنکا کا کپتان بننے پر یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکن اسکواڈ سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

تھسارا پریرا نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا جہاں بدقسمتی سے ہم سیریز تو ہار گئے لیکن پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات نے بہت متاثر کیا۔

مزید خبریں :