کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2017

فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث سری لنکا کے خلاف 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے رومان رئیس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں تاہم ان کے فٹنس مسائل ٹیم منیجمنٹ کے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں اور 23 سالہ نوجوان بلے باز ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :