کھیل
Time 23 اکتوبر ، 2017

پی ایس ایل میچز: آئی سی سی سیکیورٹی معاون کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کرانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے باہر بھی سیکیورٹی سخت رکھی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

آئی سی سی کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان سمیت مرکزی بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے ریگ ڈکاسن کو بریفنگ دی۔

ریگ ڈکاسن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ آئی جی انہیں سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی نے اس بار پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :