دنیا
Time 24 اکتوبر ، 2017

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کردیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مذاکرات کار مقرر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔

دنیشور شرما کا کہنا تھا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماؤں سے پہلے ہی غیررسمی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔

مزید خبریں :