کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2017

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 3 کھلاڑی دبئی روانہ

سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل تین کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا اور قومی ٹیم میں شامل تین کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز، عمر امین اور عامر یامین شامل ہیں جو قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :