کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2017

متنازع سابق آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کرتے پکڑے گئے

متنازع سابق آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر ایک اسٹور میں چوری کرتے پکڑے گئے جب کہ مقامی عدالت میں انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق متنازع کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کے مرتکب پائے گئے ہیں جنہوں نے مقامی عدالت میں نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ معافی نامہ بھی جمع کرادیا۔

سابق امپائر ڈیرل ہیئر نے اسٹور کے مالک کو 9 ہزار آسٹریلوی ڈالرز واپس کئے اور عدالت میں 18 ماہ کے لئے اچھے رویے کا بانڈ بھی جمع کرایا۔

ڈیرل ہیئر 1992 سے 2008 کے دوران 78 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق ٹیم کو لے کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

امپائر کی جانب سے نامناسب الزامات پر جب قومی ٹیم گراؤنڈ میں واپس نہ آئی تو میزبان انگلینڈ کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔

ڈیرل ہیئر کو نسلی امتیازی سلوک کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ پینل سے معطل بھی کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :