پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2017

ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کےباعث مسائل کاسامنا ہے، اسامہ بن لادن کو ہمارے اس وقت کےاتحادیوں نے متعارف کروایا تھا جب کہ ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں شدت پسندوں کے99 فیصد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، اب پاکستان میں تیزی سے امن بحال ہو رہا ہے، ہماری شرح نمو بڑھ رہی ہے جب کہ بجلی بحران پرکافی حد تک قابو پالیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کا تنازعات زدہ خطوں سے بڑا تعلق ہے، عالمی فریم ورک کی روشنی میں انسانی اسمگلنگ کےتدارک پرکام ہورہا ہے، انسانی اسمگلنگ کامسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتاہے۔

مزید خبریں :