دنیا
Time 24 اکتوبر ، 2017

امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد افغان صدر اشرف غنی بھارت پہنچ گئے

افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی اپنے دورہ بھارت کے دوران ہم منصب رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔

افغان صدر نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کیا کہ جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دورے پر ہیں۔

ریکس ٹلرسن نے گزشتہ روز اشرف غنی سے افغانستان میں ملاقات کی اور وہ آج پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے 16 اکتوبر کو اپنے دورہ کابل کے موقع پر اشرف غنی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :