کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل نہ ہوسکا

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کو تاحال حتمی شکل نہ دی جاسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر سیریز کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

پی سی بی نے ورلڈ الیون اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں لیکن تاحال اس سیریز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔

ابتدائی طور پر سیریز پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ 23 نومبر کو ختم ہوگا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی دستیابی اور ٹورنامنٹ کی وجہ سے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے 13، 15 اور 19 نومبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں اگر ان تاریخوں کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو پھر ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں خلل آئے گا اور اس کا دوسرا مرحلہ کچھ تاخیر سے ہو گا۔

مزید خبریں :