کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2017

کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سال کے بہترین کھلاڑی قرار

کرسٹیانو رونالڈو نے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی دوڑ میں میسی اور نیمار کو پیچھے چھوڑ کر ایوارڈ جیت لیا۔

لندن میں سجنے والے فیفا ایوارڈز کا میلہ ایک بار پھر ریال میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکرکرسٹیانو رونالڈو نے لوٹ لیا اور دنیا کے بہترین ساکر پلئیر کا ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔

بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی اور نیمار رنر اپ رہے جب کہ ریال میڈرڈ کے فرینچ کوچ زین الدین زیڈان نے بیسٹ مینجر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

نیدرلینڈ کی لیک مارٹنز نے بیسٹ فی میل پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا جب کہ بیسٹ ویمن مینجر کا ایوارڈسرینہ ویمین کے نام رہا۔

مزید خبریں :