کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2017

بھارتی ٹیم میں مسلمان کھلاڑی نہ ہونے پر ہربھجن کی ٹوئٹر پر نوک جھونک

فوٹو: فائل

بھارتی پولیس کے سابق افسر کی جانب سے بھارت کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں کسی مسلمان کھلاڑی کے نہ ہونے سے متعلق سوال پر سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ اور پولیس افسر کے درمیان نوک جھونک نے نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کے سابق آئی پی ایس افسر اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت سنجیو بھٹ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی موجودہ ٹیم میں کوئی بھی مسلمان کھلاڑی موجود نہیں ہے۔

سنجیو بھٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے سوال کیا کہ کیا مسلمان کرکٹرز کے حوالے سے پالیسی تبدیل ہو گئی ہے یا پھر بھارت میں ملسمانوں نے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی ہے؟

بھارتی پولیس افسر کے ٹویٹ پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی خاموش نہ رہ سکے اور سنجیو بھٹ کو جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ جو بھی بھارت کی طرف سے کھیلتا ہے وہ صرف ہندوستانی ہے۔

ہربھجن سنگھ نے مزید لکھا کہ کسی کو بھی کھلاڑیوں کی ذات پات اور مذہب کے معاملے کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہندو، سکھ، مسلمان اور عیسائی آپس میں بھائیوں کی طرح ہیں۔

مزید خبریں :