کھیل
Time 27 اکتوبر ، 2017

فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فہیم اشرف نے اننگز کے 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر اڈانا کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی پہلی وکٹ تھی۔

فہیم اشرف نے اگلی ہی گیند پر اداوتے کو بھی باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرا دیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر نوجوان پیسر نے پتھیرانا کو ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس طرح فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بالر ہونے کا اعزاز  اپنے نام کیا۔

فہیم اشرف دنیا کے چھٹے بالر ہیں جو اب تک ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور جیکب اورم اور سری لنکا کے تھسارا پریرا اور لستھ ملنگا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :