’ہر 8 خواتین میں سے ایک کو بریسٹ کینسر کا خطرہ‘

فوٹو فائل۔

اسلام آباد:ہیڈ آف انکالوجسٹ پاکستان ایٹامک انرجی ڈاکٹر حمیرا کا کہنا ہےکہ مردوں نسبت خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا کا کہنا تھا کہ چھاتی کا کینسر خواتین اور مردوں دونوں میں ہوتا ہے تاہم خواتین کی نسبت مردوں میں چھاتی کےکینسر کے کیسز کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار مردوں میں سے ایک مرد کو چھاتی کے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے, ہر 8 خواتین میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر حمیرا کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کم عمر لڑکیاں بھی چھاتی کے کینسر کا شکار ہورہی ہیں جب کہ چھاتی کے کینسر کے کیسز 10 فیصد موروثی ہوتے ہیں، اگر بروقت تشخیص اور علاج کروالیا جائے تو مریض صحت یاب ہوجاتا ہے۔ 

مزید خبریں :