مسکراہٹ بکھیرنے پر چہرہ دکھانے والا آئینہ تیار

غیر ملکی ویب سائٹ فوٹو۔

ترکی کے ایک ڈیزائنر نے ایسا شیشہ تیار کیا ہے جس میں دیکھنے کے لیے مسکرانا ایک شرط ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ خوش رہنا اور مسکرانا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ مشکلات اور دکھوں کی وجہ سے ہسنا اور مسکرانا بھول جاتے ہیں ایسے میں ترکی کے ایک ڈیزائنر نے مریضوں، غم و مشکلات سے متاثر لوگوں کے لیے ایسا شیشہ متعارف کیا ہے جس میں دیکھنے سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا۔

اس آئینے میں نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فیشل ریکگنیشن فیچر ڈالا گیا ہے اور جب کوئی فرد اس میں دیکھے گا تو اس سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا، یہ فیچر چہرے کی مسکراہٹ کو جانچے گا جس کے بعد شیشے میں شکل دیکھی جاسکے گی ۔

غیر ملکی ویب سائٹ فوٹو۔

اس شیشے کو ایک نظر دیکھا جائے تو یہ ٹیبلٹ کی طرح نظر آئے گا لیکن اسے دیوار پر لٹکانے کے ساتھ کسی جگہ رکھا بھی جاسکتا ہے۔

آئینے کے ڈیزائنر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ایک قریبی دوست کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جو شیشے میں اپنی شکل کافی افسردگی سے دیکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایسے تمام لوگوں پر تحقیق کی اور ایسا شیشہ بنایا جس میں جب دیکھا جائے تو مسکراہٹ بکھر جائے۔ اس دلچسپ شیشے کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالر تک ہے۔

مزید خبریں :